15 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے تہران اور بیجنگ مشترکہ محاذ میں ہیں۔

ابنا: ایوان صدر کی ویب سائٹ کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد نے آج تہران میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کونسل کے رکن ھہ گوجیانگ سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور چین کے دشمن نہیں چاہتے کہ دونوں ملک ترقی کریں ۔ انہوں نے کہا ایران اور چین کے دشمن دیگر ملکوں پر لشکر کشی کرکے اپنے مفادات حاصل کرنے کے درپے ہیں۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے دنیا پر مسلط غیر منصفانہ نظام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ممالک ساری دنیا پر اپنے نظریات مسلط کرنا چاہتےہیں بنابریں اس نظام کی اصلاح ہونی چاہیے تاکہ تمام قوموں کو ترقی کے مواقع مل سکیں۔ اس ملاقات میں چين کے اعلی عھدیدار ھہ گوچیانگ نے کہا کہ چين اپنی حکمت عملی کے تحت اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلقات میں توسیع لانا چاہتاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169